لیہ24اگست (لیہ ٹی وی )حکومت پنجاب کی ہدایت غیرقانونی بھٹہ خشت کے خلاف کارروائی مزید سخت کردی گئیں ۔بغیرزگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹہ خشت کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ ماحولیات کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دھواں اور گردوغبار کا باعث بننے والے بھٹہ خشت اور فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشدچغتائی نے ٹیم کے ہمراہ مختلف بھٹہ جات کا معائنہ کیاا س موقع پر ایک بھٹہ کو وراننگ دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا جبکہ ایک بھٹہ منہدم کردیاگیا۔






