لیہ(لیہ ٹی وی)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اشرف ماکلی کی نگرانی ایجوکیشن یونٹ ونگ انچارج سب انسپکٹر عرفان فیض نے الشحطہ انگلش میڈیم سکول میں طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ گھر سے نکلتے ہی معاشرہ کے ہر فرد چاہے وہ پیدل ہو یا گاڑی پر ہو اس پر روڈ سیفٹی کا اطلاق ہوتا ہے حادثات کی بڑی وجہ تربیت کا فقدان اور ٹریفک قوانین سے لاعلمی ہے 18 سال سے کم عمر کسی بھی شخص کو گاڑی چلانیکی اجازت نہیں جبکہ اس موقعہ پر انہوں نے ٹریفک قوانین سے متعلقہ پمفلٹ بھی طلبا و طالبات میں تقسیم کیے اور انہیں سڑک کراس کرنیکاطریقہ عملی طور پر کر کے دکھایا






