nawaehaq
منگل, جون 3, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

ملتان میں آئی ٹی پارک کے قیام کے بعد اس کا دائرہ کار پورے جنوبی پنجاب تک بڑھایا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی

awami pak by awami pak
اگست 31, 2024
in سائنس اور ٹیکنالوجی, وڈیوز
0
ملتان میں آئی ٹی پارک کے قیام کے بعد اس کا دائرہ کار پورے جنوبی پنجاب تک بڑھایا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی

ملتان (لیہ ٹی وی)ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ گول میز کانفرنس میں جنوبی پنجاب میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔گول میز کانفرنس ڈی ایچ اے رومینزا میں منعقد کی گئی جس میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندوں، صنعت کارروں، پروفیسرز اور تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے آئی ٹی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ملتان چیمبرآف کامرس کے صدر میاں راشداقبال، نائب صدر عاصم سعیدشیخ، چیمبر کے ممبران ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈی جی ای گورنس ساجد لطیف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی ٹی گول میز کانفرنس میں منظور کردہ قرار داد کے مطابق معاشی ترقی، جدت اور روزگار کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے اور آئی ٹی پارک کے قیام سے سرمایہ کاری آئے گی اور ملٹی نیشنل کمپنیاں خطے کا رخ کریں گی جبکہ آئی ٹی پالیسی سے واضح وژن، فریم ورک، اور روڈ میپ کا تعین ہوگا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ ملتان میں آئی ٹی پارک کے قیام کے بعد اس کا دائرہ کار پورے جنوبی پنجاب تک بڑھایا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے آئی ٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار معاشی ترقی کے لئے آئی ٹی کی ترقی بہت ضروری ہے اس لئے جنوبی پنجاب میں آئی ٹی پارک کا قیام وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی پارک جدت، انٹر پرینیورشپ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مرکز کے طور پر کام کرے گا،سرمایہ کاری کا سبب بنے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور ہیومن کیپٹل بڑھے گا جبکہ آئی ٹی پارک کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور محققین کو سازگار ماحول فراہم کرے گا اور مقامی ٹیلنٹ اور انسانی ترقی کو فروغ دے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹرینے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ آئی ٹی پارک کے قیام کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھائے گا۔فواد ہاشم ربانی نے آئی ٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ملتان چیمبر آف کامرس عہدیداران کو م مبارکباد دی۔ صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال نے کہا کہ ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروبار میں وسعت اور جدت کے لئے کوشاں ہے اور جنوبی پنجاب کے ہر شعبے میں ترقی کا خواہاں ہے۔ ایم سی سی آئی کے نائب صدر عاصم سعید شیخ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں 200 آئی ٹی کمپنیاں کام کررہی ہیں اور 4لاکھ فری لائنسر اس شعبے سے وابستہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں آئی ٹی سےوابستہ ریسورسز موجود نہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب سے آئی ٹی کمپنیاں دوسرے شہروں میں شفٹ ہورہی ہیں۔عاصم سعید شیخ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں آئی پارک کا قیام سے ہر شعبے کو ترقی ملے گی اور آئی ٹی سے وابستہ مسائل حل ہونگے۔

Previous Post

سمندری طوفان کے اثرات ،ساحلی علاقوں میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق ، 1964کے بعد 60 سالوں میں اس طرح کا طوفان آیا،بحیرہ عرب میں مون سون کے موسم میں آخری طوفان اگست 1976 میں آیا تھا

Next Post

اتائیت کے خلاف ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پررشید لیبارٹری ، انمول لیبارٹری،حسینہ بلڈ بنک سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025