nawaehaq
پیر, دسمبر 1, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

awami pak by awami pak
ستمبر 11, 2024
in زراعت, لیہ
0

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سیدعاشق حسین کرمانی

فیصل آباد( لیہ ٹی وی ) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے سیکر ٹری زراعت پنجاب کے ہمراہ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد کے آفس میں قائم مرکز برائے فراہمی وزیر اعلیٰ کسان کارڈ کادورہ کیا اور کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کئے۔اس موقع صوبائی وزیر زراعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسان کارڈ 15 اکتوبر سے گندم کی فصل کی بوائی سے قبل معیاری زرعی مداخل کی بروقت خریداری کیلئے آپریشنل ہوگا۔ ایک ایکڑ سے ساڑھے 12 ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان کاشتکاروں کو 30 ہزار سے 1 لاکھ 50 ہزار تک بلاسود قرضے دینے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار صوبہ بھر میں 2160 رجسٹرڈ ڈیلر سے بیج، کھاد و دیگر زرعی مداخل کی خریداری کر سکیں گے۔ کسان کارڈ کے اجراء سے کاشتکاروں کو بروقت زرعی مداخل خرید کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔ یہ کسان کارڈ کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کی وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور سکروٹنی کے بعد بینک آف پنجاب نے ابتک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد کاشتکاروں کی وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے حصول کے لئے تصدیق کردی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ جن نان کمپیوٹرائزڈ موضع جات کی وجہ سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے حصول میں دشواری تھی وہاں مینوئل تصدیق کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی ہے اور کاشتکاروں کو پیغامات بھی ارسال کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کاشتکاروں کی پہچان ثابت ہوگا۔ حکومت پنجاب کے تحت کاشتکاروں کو مختلف سکیموں کیلئے سبسڈی کی فراہمی کسان کارڈ کے ذریعے دی جائے گی۔ کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے تحصیل سطح پر 137 ڈیلیوری سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر زراعت پنجاب نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کسان کارڈ سے خریداری کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500  ٹریکٹرز شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کاشتکاروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب اس ضمن میں 9 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وزیر زراعت اور سیکریٹری زراعت پنجاب نے فرنٹ ڈیسک اور ڈیلیوری پوائنٹ کا معائنہ کیا اور مرکز پر کاشتکاروں کے ڈیٹا فیڈنگ پراسیس اور کسان کارڈ ڈیلیوری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں، وزیر زراعت پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں شعبہ گندم، رائس، آئل سیڈز، کماد، دالیں، ہارٹیکلچر اور فاڈرمیں زرعی تحقیقاتی کام کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے شعبہ کپاس کے زرعی سائنسدانوں کو ہدایت کی کہ وہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں میں تھری جین کی حامل اقسام نئی اقسام متعارف کروائیں۔ اس موقع پرچیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر ساجد الرحمن اور زرعی سائنسدانوں نے وزیر زراعت پنجاب اور سیکریٹری زراعت پنجاب کو ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ایوب ریسرچ کے زرعی سائنسدانوں نے اپنی تخلیقی کاوشوں کے ذریعے مختلف فصلوں، پھلوں، سبزیوں اور جات جات کی705سے زائد نئی  اقسام متعارف کروائی ہیں۔ دورہ کے اختتام پر وزیر زراعت پنجاب اور سیکریٹری زراعت پنجاب نے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر ساجد الرحمن کے ہمراہ زرعی تحقیقاتی ادارہ چارہ جات کے تجرباتی فیلڈ کا وزٹ کیا اور فیلڈ میں جاری تجربات بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین آنیشی ایٹیو پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی زرعی تحقیقاتی کاوشوں میں جدت لائیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر فصلوں کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کی حامل نئی اقسام متعارف کروائیں۔

Previous Post

سرکہ (Vinegar)کے فائدے،نقصان اور استعمال کا طریقہ

Next Post

میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی بلڈنگ کی مکمل سکیم پر 2 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنرملتان

Next Post
میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی بلڈنگ کی مکمل سکیم پر 2 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنرملتان

میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی بلڈنگ کی مکمل سکیم پر 2 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنرملتان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025