nawaehaq
پیر, دسمبر 1, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد،اجلاس کے دوران صوبہ پنجاب میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے مختلف تجاویز اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا،پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی اجلاس میں شرکت

awami pak by awami pak
ستمبر 14, 2024
in زراعت
0
وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد،اجلاس کے دوران صوبہ پنجاب میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے مختلف تجاویز اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا،پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی اجلاس میں شرکت

ملتان( لیہ ٹی وی)و زیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب صوبہ میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت و فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت نے اس مقصد کے حصول کے لئے  3ارب روپے کی مالیت سے ایک پلائیٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت پیاز کی کاشت کے لیے لودھراں،ملتان اور وہاڑی کے اضلاع میں 9ہزار ایکڑ رقبہ پر جبکہ ٹماٹر کی کاشت کے لیے خوشاب،قصور اور شخوپورہ کے اضلاع میں 35سو ایکڑ رقبہ پر 450 کسانوں کے 33فارمر انٹرپریز گروپ بنائے جائیں گے تاکہ سال کے تمام ایام میں صارفین کو سستی اور معیاری سبزیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ایگریکلچر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔      صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیاز اور ٹماٹر کی کاشت میں اضافہ اور بہتر پیداوار  کے لیے12 سے 15 کسانوں پر مشتمل فارمر کا ایک گروپ کلسٹر تشکیل دیا جائے گا،فارمر انٹرپریز کے اس گروپ میں ہر ایک فارمر کی زمین کا رقبہ 25ایکڑ سے کم ہو گا اور یہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے مل کر کام کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فارمر فیلڈ سکول کے ذریعے کسانوں کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی جبکہ  کوالٹی میں بہتری، کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر پریکٹسز ،ریجینریٹو ایگریکلچر اور پوسٹ ہاروسٹ پریکٹسز کے ذریعے فارمر انٹرپریز گروپ کی ٹیکنیکل ٹریننگ کا انتظام بھی کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت ویلیو ایڈیشن اور ویلیو چین کے ذریعے کموڈیٹی کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانا چاہتی ہے۔صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ  پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے فارمر گروپس کا ویلیو ایڈڈ انڈسٹری اور  مقامی بزنس مین و انوسٹرز کا انٹرنیشنل مارکیٹ سے لنک ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے لیے ورلڈ بنک نے فنڈنگ کی ہے۔ورلڈ بنک پیاز اور ٹماٹر کے سیڈ،نرسری پلانٹس، مشینری و زرعی آلات اور کولڈ سٹوریج کے لیے مالی سپورٹ فراہم کرئے گا۔قبل ازیں ورلڈ بنک کے کنسلٹنٹ کاشف نے پراجیکٹ کے اہم خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں اور ڈائریکٹر جنرل پامرا طارق بسرا سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

Tags: Agriculture news 2024Agriculture news EuropeAgriculture news in AfricaAgriculture news in pakistanAgriculture news in pakistan Agriculture news today Daily agriculture news World agriculture news Agriculture news Europe Agriculture news 2024 Agriculture news in Africa Agriculture newspaperAgriculture news todayDaily agriculture newsWorld agriculture news
Previous Post

کپاس کی پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں،سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو

Next Post

کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا برن یونٹ کا دورہ

Next Post
کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا برن یونٹ کا دورہ

کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا برن یونٹ کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025