nawaehaq
پیر, دسمبر 1, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت زراعت ہاؤس میں سموگ کنٹرول سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد

awami pak by awami pak
اکتوبر 11, 2024
in زراعت
0
وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت زراعت ہاؤس میں سموگ کنٹرول سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام  کے تحت 5 ارب روپے کی سبسڈی سے کاشتکاروں کو سپرسیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی

ملتان(لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب فارم میکانائزیشن اورزرعی شعبے کے فروغ کیلئے ترجیحاً اقدامات کر رہی ہیں۔سموگ ایک زہرِ قاتل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں کاشتکاروں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے60 فیصد سبسڈی پر 1 ہزارسپر سیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں جس کی مدد سے دھان کی باقیات کو کارآمد بنایا جائے گا۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب سپرسیڈرز اور کبوٹا مشینیوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے زراعت ہاؤس میں سموگ کنٹرول سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری ماحولیات پنجاب جہانگیر انور نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن آنے والی نسلوں کو صاف ستھراماحول فراہم کرنا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت اور ماحولیات سموگ کنٹرول کیلئے شانہ بشانہ کام کریں۔ امسال صوبہ میں زراعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ1 ہزار سپرسیڈرز دھان کی کٹائی کیلئے آپریشنل ہوں گے۔اس جدید مشینری کے استعمال سے دھان کی باقیات کو کار آمد بنایا جائے گا جس سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ امسال صوبہ پنجاب میں دھان کے زیرکاشت66 لاکھ ایکڑ رقبہ لایا گیا تھا اوراب اس کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔دھان ہماری اہم نقد آور فصل ہے۔ گزشتہ برس دھان کی برآمد سے4 ارب ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا تھا۔ضرورت اس امر کی ہے کاشتکاروں کو اس فصل کی باقیات کی تلفی کیلئے آگاہی فراہم کی جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت توسیع و فیلڈکے افسران ترقی پسند کاشتکاروں سے رابطہ کرکے انہیں قائل کریں کہ دھا ن کی باقیات کی تلفی کیلئے جدید مشینری خرید کریں تاکہ سموگ سے بچا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ امسال دھان کی فصل گزشتہ سال کی نسبت 9.33 فیصد زائد رقبہ پر کاشت ہوئی ہے۔سموگ کنٹرول کیلئے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کی فوری رپورٹ  اور قانون کے مطابق فوری کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اب تک 14 لاکھ52 ہزار ایکڑ رقبہ پر دھان کی کٹائی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اوردھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کے131 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کو اب تک11 لاکھ78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات جہانگیر انور نے کہا کہ محکمہ ماحولیات ہر قدم پر محکمہ زراعت کے ساتھ ہے اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کی امسال فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) پنجاب کیپٹن(ر)وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

Previous Post

بولان کلب فیڈرل فٹبال لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Next Post

ریجنل ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کا ریسکیو 1122لیہ آفس کا ماہانہ کارکردگی جانچنے کے حوالے سے دورہ۔ ریسکیو 1122لیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025