nawaehaq
پیر, دسمبر 1, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کاضلع کی تمام تحصیلوں کروڑ، چوبارہ کے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ

awami pak by awami pak
اکتوبر 11, 2024
in لیہ
0
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کاضلع کی تمام تحصیلوں کروڑ، چوبارہ کے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کا ریسکیو 1122لیہ آفس کا دورہ۔ دورے کے دوران انہوں نے ضلع کی تمام تحصیلوں کروڑ، چوبارہ کے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا تھا۔تفصیل کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ریسکیو آفس لیہ پہنچنے پرریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ کیا، ریسکیو اہلکاروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے فرضی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ضلع بھرمیں حادثات اور کمیونٹی آگاہی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ریسکیو 1122لیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے، شہر ی ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ ریسکیو آفس لیہ میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کے ہمراہ کلین گرین مہم کے تحت پودے لگائے۔ کنٹرول روم انچارج محمد عمران ، نیاز حسین سامٹیہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کروڑ، محمد اکرم اویسی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر چوبارہ ، وسیم حیات میڈیا کووآرڈینیٹر ریسکیو لیہ،ریسکیورزاور طلباءنے بھیہ اپنے اپنے نام کے پودے لگائے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور توانامعاشرے کے قیام کے لئے ہم سب کو مل کر وطن عزیز پاکستان کوصاف اور سر سبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگاناہونگے۔گرلز ریسکیو رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ لوگوں پر فرض ہے کہ زندگی بچانے والی جو بھی تربیت سیکھائی گئی ہیں وہ گھر والوں کو بھی سیکھائیں اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو گرین مہم کے تحت اپنے محلے، گلی اور گھروں میں پودے لازمی لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔بعد ازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرناطق حیات صاحب اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ ڈاکٹر سجاد احمد نے یونیورسٹی آف لیہ میںپاکستان لائف سیور پروگرام کو کامیابی سے کوالیفائی کرنے والے طلباءاور طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کے بعد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ریسکیو سکاو¿ٹس ریسکیورز اور طلباءنے شجرکاری کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرناطق حیات اورڈاکٹر سجاد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ کے ٹاو¿ن لیول کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن چوک اعظم کا دورہ کیا اور ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا اور اسی جذبہ اور ہمت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Previous Post

اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے تھل ہسپتال کامعائنہ

Next Post

تھانہ سنانواں کی حدود میں سلطان کالونی لنگر سرائے کے دلہا جاوید کی دلہن علیشبہ شادی کے پہلے ہی روز پیسے اور زیورات لیکر رفوچکر ہوگئی

Next Post

تھانہ سنانواں کی حدود میں سلطان کالونی لنگر سرائے کے دلہا جاوید کی دلہن علیشبہ شادی کے پہلے ہی روز پیسے اور زیورات لیکر رفوچکر ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025