nawaehaq
پیر, دسمبر 1, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

خطے سے غربت کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ ایک جامع پروگرام کے تحت علاقے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی

awami pak by awami pak
اکتوبر 17, 2024
in پاکستان
0
خطے سے غربت کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ ایک جامع پروگرام کے تحت علاقے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی

ملتان (لیہ ٹی وی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ خطے سے غربت کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ ایک جامع پروگرام کے تحت علاقے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔آبادی کے تناسب سے ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ بڑے ہسپتالوں کی تیزی سے تکمیل سے صحت کے شعبے میں انتہائی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔وہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے پر آئے ہوئے نینشل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد میں زیرتربیٹ 41 ویں مڈکیئریر منیجمنٹ کورس کے افسران سے خطاب کررہے تھے

۔سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈائریکٹر نیشنل انسٹی آف منیجمنٹ اسلام آباد اعجاز احمد باوجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں ترقی خطے میں خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اسی لئے کاشتکاری اور کارپوریٹ ڈیری فارمنگ کے شعبے میں جدت لا جا رہی ہے اور بنجر زمینوں پر جھینگے اور فش فارمنگ کے ماڈل پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں اور فارمرز کو اس بارے آگاہی دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں تمام شعبوں میں ترقی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جارہا ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو پاکستان میں سب سے پہلے ای فائلنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعزاز حاصل ہے جس کا سہرا چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو جاتا ہے۔فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو تعلیم کے شعبے میں منفرد اور مثالی اقدامات پر فخر ہے

جس میں سکولمپکس گیمز کے انعقاد اور ٹرانس جینڈر سکول کے قیام اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ” کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا” کا پراجیکٹ ضلع لیہ میں لانچ کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع میں 10492 بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے اور اب تک 3600 بچے اور بچیاں سکول میں داخل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے۔سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین نے افسران کو جنوبی پنجاب کے پروفائل، ورکنگ، ای فائلنگ، ای پروکیورمنٹ سسٹم، تعلیم، زراعت ، جدید آبپاشی نظام اور مختلف محکموں میں اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ سیکرٹریٹ کی جانب سے دورہ پہ آئے ہوئے افسران کو ملتانی اجرک اور جنوبی پنجاب کی ثقافت پر مبنی تحائف دئے گئے

Previous Post

41ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس وفد نے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان سے ملاقات

Next Post

عوامی مفاد میں سروس ڈیلیوری کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بیرسٹر سلطان باجوہ

Next Post
عوامی مفاد میں سروس ڈیلیوری کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بیرسٹر سلطان باجوہ

عوامی مفاد میں سروس ڈیلیوری کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بیرسٹر سلطان باجوہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025