nawaehaq
ہفتہ, نومبر 29, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

جنوبی پنجاب میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کےخلاف کریک ڈاون میں شدت لانے کا فیصلہ،بجلی چوروں کے خلاف سخت اقدامات کے حوالے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

awami pak by awami pak
اکتوبر 17, 2024
in پاکستان
0
جنوبی پنجاب میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کےخلاف کریک ڈاون میں شدت لانے کا فیصلہ،بجلی چوروں کے خلاف سخت اقدامات کے حوالے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس


ملتان(لیہ ٹی وی)وفاقی حکومت کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کےخلاف کریک ڈاون میں شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور میپکو کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کی پراپرٹی قرق کرنےکے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔عدالتوں میں زیر سماعت بجلی چوری کے کیسسز کی بھرپور پیروی کے لئے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق بجلی چور کو 10 سال قید تک کی سزا دلائی جاسکے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف سخت اقدامات کے حوالے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس ساوتھ پنجاب محمد کامران خان نے کی۔ سیکرٹری سروسز انجیبئر امجد شعیب خان ترین، کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،کمشنر ملتان مریم خان،کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ،آر پی او ملتان محمد سہیل چوہدری اور ایف آئی اے کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ آر پی او بہاولپور اور آر پی او ڈی جی خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔سی ای او میپکو جام گل محمد زاہد نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاون کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچلی چوری کی صورت میں لائن لاسسز کا بوجھ عام صارف کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اس طرح حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں ہونیوالی کمی بجلی بلوں کے بوجھ تلے دب جاتی ہے۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کے لئے حکومت آئی پی پیز کے ساتھ از سر نو معاہدے کررہی ہے اور اس صورتحال میں بجلی چوری روک کر عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں پر مشتمل ٹیموں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائےگی اور تمام کمشنرز میپکو کے واجبات اور جرمانوں کی وصولی کے لئے ریونیو افسران کو متحرک کریں اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کی جائیدادیں قرق کر لی جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے کہاکہ پولیس کو بجلی چوروں کے خلاف درخواست پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف چھاپوں کے لئے خصوصی نفری فراہم کی گئی ہے۔کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ریونیو کاروائی کےلئے میپکو بچلی چوری کرنے والے کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا کرے۔کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں میپکو کو انتظامیہ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں 90 فیصد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کےلئے آوٹ دی باکس اقدامت کی ضرورت ہے۔ سی ای او میپکو جام گل محمد زاہد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میپکو لائن لاسسزکی شرح 15.2 فیصد ہے۔گزشتہ ایک سال میں میپکو ریجن میں 40869 بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور 39900 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئ جبکہ 31536 بجلی چور گرفتار کئے گئے۔انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ بجلی چوروں کو 2ارب 62 کروڑ60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور اب تک1 ارب69 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کئےگئے ہیں۔

Previous Post

محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی فصل کی کٹائی میں احتیاط بارے سفارشات جاری کر دی

Next Post

کاٹن سیس کی ادائیگی قانونی تقاضا ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی: ڈاکٹر یوسف ظفر

Next Post

کاٹن سیس کی ادائیگی قانونی تقاضا ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی: ڈاکٹر یوسف ظفر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025