لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیہ نے کوٹ سلطان میں تجاوزات اور صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے لیا۔متعلقہ حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت تفصیل کے مطا بق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے لیے ڈپٹی کمشنر لیہ محترمہ امیرا بیدار نے کوٹ سلطان کا دورہ کیا اس موقع پر یونین کونسل کوٹ سلطان میں انہوں نے متعلقہ حکام اور شہریوں کے اجلاس میں مسائل معلوم کیے اور متعلقہ حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی ہداہت کی صدر پریس کلب عابد فاروقی نے مسائل سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کے دورہ کے موقع پر اسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان ، ڈی ڈی ڈولپمنٹ محمد کامران جاوید ، سی او ضلع کونسل افتخار بنگش و دیگر آفسران کے علاوہ یونین کونسلز کے سیکرٹری اور دیگر شہری اور صحافی بھی موجود تھے، ڈی سی لیہ امیرا بیدار نے کہا کہ ضلع لیہ کو صاف ستھرا رکھنا میری اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کے سیکرٹری ہفتہ میں ایک دن میٹنگ رکھیں گے جس میں شہر کے لوگ اپنی شکایات درج کرائیں گے جس کو فوری طور پر حل کرنا ان کی زمہ داری ہے ورنہ سیکرٹری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور میٹنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کریں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر ضلع لیہ کے کسی شہر میں بھی سیوریج یا صفائی کا مسئلہ ہو تو وہ فوری طور پر مجھے یا اے سی لیہ کو انفارم کریں گے تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے ۔ شہریوں نے ڈی سی لیہ امیرا بیدار کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی سی لیہ نے ریڑھی بازار کا معائنہ بھی کیا جہاں ریٹ لسٹ سامنے آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی سی امیرا بیدار نے تحصیل لیول ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے گائینی وارڈ ،ایمرجنسی ، ادویت کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے علاج معالجہ کی صورتحال بارے استسفار کیا،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض ،ایم ایس ڈاکٹر حیات نے انہیں بریفنگ دی، ڈی سی لیہ نے ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا






