nawaehaq
پیر, دسمبر 1, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

پاکستان سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ ملتان ایپکا ملازمین کو 7 اکتوبر تک تنخواہیں،بقایا جات،پنشن نہ ملنے پر شجاع آباد روڈ کو مکمل بند کرنے کا ااعلان

awami pak by awami pak
اکتوبر 22, 2024
in زراعت
0
پاکستان سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ ملتان ایپکا ملازمین کو 7 اکتوبر تک تنخواہیں،بقایا جات،پنشن نہ ملنے پر شجاع آباد روڈ کو مکمل بند کرنے کا ااعلان

ملتان(لیہ ٹی وی) پاکستان سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ ملتان (اپیکا یونٹ ) کا ایک اہم ہنگامی اجلاس سی سی آر آئی ملتان کے گراونڈ میں منعقد ہوا۔جس کی ابتدا کلام پاک سے ہوئی ۔ فیاض احمد اورسجاد احمد نے تلاوت قرآن پاک کی اور نعت پڑھنے کا شرف بھی حاصل کیا۔ اجلاس سے صدر ایپکا پی سی سی سی جناب ملک آصف گر ا اور جنرل سیکریٹری ملک نجم الثاقب بوسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ اس مہنگائی کے دور میں جب ہمیں تنخواہ بھی 30 پرسنٹ مل رہی ہے ۔ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں ۔ حکومت پاکستان نے پی سی سی سی کے لیے 656 ملین کا لون سالانہ بجٹ 25۔2024میں منظور ی دی تھی۔تا کہ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن بروقت مل سکے مگر فنانس منسٹری نے اس لون پر اعتراضات لگا دیے۔ پی سی سی سی کے رواں سال مالی بجٹ میں منظور شدہ لون کو ECC کی منظوری سے مشروط کرنا اور رائٹ سائزنگ کمیٹی کے حوالے کرنا ملازمین کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔ اجلاس میں پی سی سی سی کے ملازمین کی مشکلات اور وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے بعد تمام ملازمین نے ایک جلوس کی شکل میں ریلی نکالی اور شجاع آباد روڈ کو بلاک کر دیا اور نعرے بازی کی۔ ریلی میں ایپکا کے صدر ملک آصف علی گرا، جنرل سیکرٹری نجم الثاقب بوسن، اور دیگر اہم رہنماؤں رانا محمد اکرم، چوہدری محمد حامد، عمر حیات ، محمد قاسم، محمد سجاد بھی شریک تھے۔ اپیکا رہنماوں نے کہا کہ 7 اکتوبر تک ہمیں تنخواہیں ، پنشن اور بقایا جات ادا کئے جائیں۔بصورت دیگر شجاع آباد روڈ کو مکمل بند کر دیا جائے۔پی سی سی سی کے ملازمین چار سال کے بقایات جات اور پچھلے 28 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور ان کی معاشی حالت دگرگوں ہو چکی ہے ۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پی سی سی سی کو اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے حوالے کر دیا جائے۔ یا پی اے آر سی میں ضم کیا جائے۔ اور کہا کہ ایف بی آر کے ذریعے ایپٹما سے کاٹن سیس کی وصولی ممکن ہے۔ حکومت پی سی سی سی کو 656 ملین لون کی فوراً ادائیگی کرے۔ایپکا نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزیر خزانہ، اور وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پی سی سی سی کی لون گرانٹ جاری کی جائے ۔ ایپکا رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ان مطالبات پر فوری عمل نہ کیا گیا تو سینکڑوں ملازمین مرکزی صدر ایپکا چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس، وزارت خزانہ اور وزارت فوڈ سیکورٹی کے باہر دھرنا دیں گے۔

Previous Post

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بہاؤدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ایفیلییشن کے تحت پاس ہونے والے گریجویٹ طلبہ میں اسناد کی تقسیم کی تقریب

Next Post

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے سبزی منڈی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے گرینڈ صفائی آپریشن شروع کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025