nawaehaq
پیر, دسمبر 1, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کےلئے فقید المثال منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی

awami pak by awami pak
اکتوبر 25, 2024
in زراعت
0
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کےلئے فقید المثال منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی

ملتان (لیہ ٹی وی) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اسکیم کی قرعہ اندازی اور سپر سیڈرز کی فراہمی پر اب تک کی پیش رفت اور لانچنگ تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ کسان کارڈ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ ساز اور کسان دوست منصوبہ ہے۔ کسان کارڈ کے لیےاب تک 14 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ پنجاب بنک نے 4 لاکھ 30 ہزار درخواستیں منظور کر لی ہیں اور اب تک 3لاکھ 10ہزار کسان کارڈ کاشتکاروں نے ایکیٹو کر لیے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب بھر میں 2600مرچنٹس(رجسٹرڈڈیلرز )کی دوکانوں پر کسان کارڈ کے ذریعے خریداری کا عمل جاری ہے اور کسان کارڈ کی ایکٹویشن کے بعد سے لے کر اب تک کاشتکار 2 ارب روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ میں زراعت کے شعبہ میں ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے فقید المثال منصوبے شروع کۓ ہیں جن سے کسانوں کے مسائل کم ہونگے اور وہ خود کفیل ہو سکیں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے تحصیل کی سطح پر 136ڈلیوری سنٹرز قائم کر دیے گئے ۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار صوبہ بھر میں 2600 رجسٹرڈ ڈیلرز سے بیج، کھاد و دیگر زرعی مداخل کی خریداری کر رہے ہیں ۔انھوں نے کسان کارڈ سے خریداری کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے اور بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی مصنوعی قلت اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ سید عاشق حسین کرمانی نے نان ڈیجیٹائزڈ موضع جات میں ذرا توسیح کے فیلڈ عملہ کو فزیکل ویریفکیشن کے ذریعے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت اب تک 15 لاکھ کاشتکار خود کو رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔گرین ٹریکٹر پروگرام کے لیے جلد شفاف قراندازی کا انعقاد کیا جائے گا اور کاشت کاروں کو 9500 سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر ضلع کا کوٹہ اس سکیم کے تحت مختص کیا گیا ہے جس پر شفاف طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو سپرسیڈرز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں 1065 کاشتکاروں کو سپر سیڈرز دئیے جا رہے ہیں اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل اختر،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ایڈمن اعجاز منیر،ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Previous Post

ڈسٹرکٹ بار ملتان میںپی ایل ایف جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب

Next Post

ڈی آئی خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان شہید

Next Post
ڈی آئی خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان شہید

ڈی آئی خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025