ملتان (لیہ ٹی وی) شعبہ ہیومن نیوٹریشن ، جامعہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان (چئیر مین ڈیپارٹمنٹ)کی زیر نگرانی اور یونیسیف کی معاونت سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ماہرین نے پرجوش شرکت کی مہماناںِ خصوصی میں ڈاکٹر مہر محمد اقبال ڈی جی ہیلتھ سروسز (ساو ¿تھ پنجاب)، ڈاکٹر قر ة العین احمدہیلتھ سپیشلسٹ (پنجاب UNICEF)، ڈاکٹر حبیب اصغرایس بی سی آفیسر (پنجاب UNICEF ) ، ڈاکٹر نادیہ ناز (کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ)،ڈاکٹر سعدیہ خان، ڈائٹیشن ریما ارشد ڈسٹرکٹ کارڈینیٹر (QC,BNP) شامل تھے۔ جامعہ زکریا یونیورسٹی فیکلٹی آف فوڈ سائنس اور نیوٹریشن سے پرو فیسر ڈا کٹر توصیف سلطان ( چئیرمین ، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن، ڈاکٹرطارق اسمعیل ( چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی)، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر خرم افضل اور دیگر فیکلٹی ممبران شا مل ہوئے۔






