کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے، محکمۂ موسمیات نے آج سے 19 اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔،مون سون ہوائیں کل داخل ہونگی، 17 تا 19 اگست بارش کی پیشگوئی، محکمۂ موسمیات کاکہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سندھ میں داخل ہو گا، جس سے 19 اگست تک کراچی، گھوٹکی، میر پور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہرِ قائد میں جنوب مغرب کی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، ملک بھر میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔




