لیہ(لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی چوبارہ میں محکمہ زراعت توسیع چوبارہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدارت اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے کی۔تقریب میں محکمہ زراعت توسیع کے ملازمین، نمبردار ایسوسی ایشن اور پٹواری صاحبان تحصیل چوبارہ اور کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چوبارہ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت پر اربوں روپے کے انعامات دے رہی ہے۔ حکومت پنجاب ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ تک لیزر لینڈ لیولر اور 25 ایکڑ سے زیادہ ایکڑ تک رقبے پر گندم کاشت کرنے پر بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹر فراہم کرے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کاشتکاروں نے اسے مزید مضبوط بنانا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین زرعی سہولیات دی جارہی ہیں ۔ گندم اگائیں اور ملک خوشحال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹواری حضرات زیادہ سے زیادہ گندم کی کاشت کروانے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چوبارہ چوہدری حفیظ الرحمان ، زراعت آفیسر چوبارہ محمد نور چن ،سینیئر فیلڈ اسسٹنٹ چوبارہ محمد رضوان بھٹہ ، فیلڈ اسسٹنٹ خیرے والا ناصر امین موجود تھے






