
لیہ:چوک اعظم بارش ۔سڑکیں ، گلی محلے تالاب بن گئے, گزشتہ رات ہونیوالی بارش نے ہر طرف جھل تھل کردیا ۔سڑکوں پر پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، فیصل آباد روڈ اور فتح پور روڈ پرپانی جمع ،کارو بار ٹھپ پانی دکانوں میں داخل ، شہری بھی اذیت میں مبتلا، فیصل آباد روڈ پر ذیشان سکول کے سامنے پانی تالاب کی شکل اختیار کرگیا۔قریبی فرنیچر شو روم مالک نے نکاسی آب کے نالہ کو بند کرکے تاجروں کو دہری اذیت میں مبتلا کردیا، نکاسی آب کا نالہ بند ہونے سے قریبی دکانوں میں بارش کا پانی داخل ، سکول آنے والے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا، دکانداروں کا نالے کی صفائی کا بھی مطالبہ ، میونسپل کمیٹی کی طرف سے ناقص ا نتظامات ،تاحال پانی کی نکاسی کا کوئی بندو بست نہ ہوسکا، شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ۔محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظامات نہ کیے گئے ۔ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ شہری ، دکانداربھگتنے پر مجبور ، صدر انجمن کباڑیاں چوک اعظم محمدرمضان جانی نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ، ڈپٹی کمشنر لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کیا جائے






