لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمدڈوگرنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔انہو ںنے اس موقع پر کہاکہ شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی جاتی ہیں کیونکہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی آفس میں آنے والے بزرگوں، مردوخواتین کے شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے متعلقہ افسران شہریوں کی شکایات توجہ سے سنیں اور حل طلب امور کو فوری نمٹائیں ۔






