لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی کے لیے جاری خصوصی مہم کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف تحصیل کروڑ ،چوبارہ و لیہ میںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نگرانی میں معائنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ماہ رواں میں ابتک1674مقامات کامعائنہ کیاگیاجبکہ 6لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا۔