nawaehaq
منگل, جون 3, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
nawae
No Result
View All Result

چین، پاکستان لازوال دوستی کے رشتے میں جڑے ہیں، سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبے ترقی کی نئی منازل طے کریں،قونصل جنرل زاو شی رن

awami pak by awami pak
اگست 17, 2024
in بین الاقوامی, پاکستان
0
چین، پاکستان لازوال دوستی کے رشتے میں جڑے ہیں، سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبے ترقی کی نئی منازل طے کریں،قونصل جنرل زاو شی رن

لاہور:ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے آج چین کے قونصل جنرل زاو شی رن (Zhao Shiren) سے ملاقات کی۔ وائس قونصل وانگ یاکیانگ یعقوب( Wang Yaqiang Yaqub) ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔زاو شی رن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازوال دوستی کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبے ترقی کی نئی منازل طے کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ گوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اس منصوبے کا جلد افتتاح ہوگا۔زاو شی رن نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت کے لئے 2 لاکھ سٹوڈنٹس کو چین بھیجنے کے منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ہواوئے کمپنی کے ماہرین کے ذریعے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور آئی ٹی کی تربیت دی جائےگی۔قونصل جنرل نے زراعت کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کے لئے کارپوریٹ فارمنگ،بیج پر تحقیق، اعلی کوالٹی کی کاٹن حاصل کرنے اور پانی کی بچت کے لئے جدید ایری گیشن سسٹم بارے معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چینی کمپنی کے ہمراہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور سرخ مرچ کی کاشت کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے وفد چین بھیجا جائے گا تاکہ مختلف شعبوں میں ترقی کے عمل کا مشاہدہ کیا جاسکے اور ان اقدامات کو پاکستان میں اپنایا جاسکے۔انہوں نے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کو چین کی جانب سے دئے جانیوالے سکالر شپ کا بھی ذکر کیا۔ چائنیز قونصل جنرل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے جنوبی پنجاب میں تعلیم اور زراعت کے شعبے میں ترقی بارے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر تعلیم، تحقیق اور ترقی کے حوالے سے چینی ماڈل کی تعریف کی اور چین کے تعاون سے ضلع لیہ اور کوٹ ادو میں لگائے جانیوالے سولر پاور پلانٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جلالپور پیروالا سپیشل انڈسٹریل زون کے قیام اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی سے خطے میں ترقی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب فوڈ باسکٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اعلیٰ کوالٹی کے بیج اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں حلال گوشت کی ایکسپورٹ کی مالیت 80 ارب ڈالر ہے لیکن اس میں جنوبی پنجاب کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ یہ خطہ لائیوسٹاک کے شعبے میں ایک مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوشت کی پیداوار کے حوالے بہترین نسل کے جانوروں کی نسل کشی بارے چین کی معاونت کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ وہ جنوبی پنجابمیں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کی چھ یونین کونسلوں میں ” زیرو آوٹ آف سکول چلڈرن” کا ماڈل پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے اور جسے بہت جلد خطے کے تمام اضلاع میں لاگو کیا جائے گا۔ فواد ہاشم ربانی نے چینی قونصل جنرل کو نوبی پنجاب میں چائنیز سکول سسٹم کی طرز پر ماڈل تعلیمی ادارہ قائم کرنے کی تجویز دی تاکہ بچے ابتدائی کلاسسز سےآئی ٹی کی تعلیم حاصل کرسکیں اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد فوری روزگار حاصل کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد سکول کی مزید برانچیں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو جدید طرز تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے معاونت فراہم کرنے کے لئے بھی کہا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ ہاہمی اشتراک سے منصوبے شروع کرنے کے حوالے تجاویز پر مبنی ورکنگ پیپرز 15 یوم میں تیار کر لئے جائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے قونصل جنرل کو شیلڈ، سونئیر، ملتانی شال اور ملتانی سوہن حلوے کا تحفہ بھی پیش کیا۔قونصل جنرل نے بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کو تحائف پیش کئے۔

Previous Post

اشفاق احمد کا یوم پیدائش22اگست کو منایا جائیگا

Next Post

انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا

Next Post

انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جنوری 22, 2025
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کے تحت دو روزہ سکریننگ کیمپ، 310 یتیم بچوں اور ماؤں کا علاج

جنوری 22, 2025
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری

جنوری 10, 2025
ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

ستھرا پنجاب پروگرام تینوں تحصیلوں میں کام جاری

جنوری 10, 2025
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن گزر گیا، کوئی بھی رہنما یا وکیل ملاقات کے لیے نہیں آیا

جنوری 22, 2025
وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

وائی فائی نیٹ ورک کی سیکیورٹی پر خطرات، وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کر دیں

جنوری 9, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025