کوئٹہ: بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار، لورالائی، سبی، ژوب، مسلم باغ میں بارش ہوئی، لورالائی 16، سبی 13، خضدار 6، مسلم باغ 3 اور ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ زیارت، بارکھان، کوہلو، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، بارکھان، زیارت، لورالائی، ہرنائی، سبی، قلات، خضدار، جعفر آباد میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔






